لانڈھی میں فائرنگ پاک فوج کا جوان شہید
مقتول پاک فوج کا جوان اور چھٹی گزارنے کے لیے گھر آیا تھا قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران لانڈھی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
لانڈھی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس حوالے سے جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 25 سالہ اسد علی خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پاک فوج کا جوان تھا۔
مقتول کے ہمراہ آنے والوں کا کہنا تھا کہ اسد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی ، مقتول کو سینے پر ایک گولی لگی تھی جبکہ وہ چھٹیاں گزارنے اپنی رہائشی گاہ لانڈھی آیا ہوا تھا۔
دریں اثنا قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 50 سالہ سعید میاں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔