افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے020 فیصد اضافہ
ڈیزل، پٹرول سمیت18 اشیامہنگی،ٹماٹر، ایل پی جی، چائے کی پتی ودیگر6آئٹم سستے
ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 3اکتوبر2013 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.2 اور سال بہ سال 9.15 فیصد بڑھی، اس دوران 8ہزار تک ماہانہ کمانے والوں پر بوجھ میں 0.06فیصد اضافہ ہوا جبکہ 8 تا 12ہزار آمدنی والوں کے لیے 0.08، 18ہزار تک کمانے والوں کے لیے 0.1، 35ہزار تک کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.33 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اس دوران ڈیزل، پٹرول سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں0.11 سے 4.13 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 9 اشیا ٹماٹر، ایل پی جی، چائے کی پتی، لہسن، گڑ، دال چنا، سرخ مرچ پسی ہوئی، کیلے اور انڈوں کی قیمتوں میں 0.32 سے 10.63 فیصد تک کمی ہوئی، اس کے علاوہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔