فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والے بین الاقوامی سُپر اسٹارز

کرسٹیانو رونالڈو فلسطینیوں کے حامی رہے ہیں اور کئی مواقع پر انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے

مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے مظالم سے پوری دنیاواقف ہے فوٹو فائل

مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے مظالم سے پوری دنیاواقف ہے۔ بے گناہ فلسطینی خواتین، بچوں اور شہریوں پر کیے جانے والے مظالم نے دنیا بھر میں اسرائیل کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہاں ان بین الاقوامی سپر اسٹارز کے بارے میں تحریر بیان کی جارہی ہے جو مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنے۔

کرسٹیانو رونالڈو



عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فلسطینیوں کے ہامی رہے ہیں اور کئی موقعوں پر رونالڈو نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ وہ 2013 میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ اپنی شرٹ تبدیل نہیں کرنا چاہتے تھے جب کہ انہوں نے اپنا گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی ریئل میڈرڈ فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا تھا جسے بعد میں نیلام کرکے حاصل کیے جانے والے پیسے ایک فلسطینی اسکول کی عمارت کی تعمیر میں خرچ کرنے کے لیے استعمال ہوئے۔

سلینا گومز



امریکا کی نامور گلوکارہ، اداکارہ اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر سلینا گومز کا شمار انٹرنیشنل سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جب کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔ جولائی 2018 میں گومز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جو انسانیت سے متعلق تھی اس پوسٹ میں انہوں نے مظلوم فلسطینیوں اور غزہ کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔ اس پوسٹ کی وجہ سے گومز پر بہت زیادہ تنقید کی گئی اور انہیں حماس کا ہامی بھی کہاگیا لیکن سلینا گومز نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی۔

زیان ملک



بین الاقوامی شہرت یافتہ مسلمان گلوکار زیان ملک بھی فلسطینیوں کے بہت بڑے حامی ہیں اور کئی بار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاچکے ہیں۔ انہوں نے 2014 میں فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔

جی جی حدید




جیلینا نورا جی جی حدید امریکا کی مقبول ترین فیشن ماڈل ہیں اور وہ کبھی فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے سے نہیں چوکتیں۔ حالانکہ اس عمل کے لیے انہیں بین الاقوامی طور پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے لیکن وہ کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں۔ 2018 میں جی جی حدید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تھی۔

پین لوپ کروز



بین الاقوامی شہرت یافتہ ہسپانوی اداکارہ و ماڈل پین لوپ کروز کو ایک درخواست پر دستخط کرنے کے لیے بلیک میل کیاگیا تھا۔ یہ درخواست اسرائیلی فوج کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں تھی۔ جس میں جنگ بندی اور یورپین یونین سے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔

ایرک کینٹونا



فرانسیسی اداکار اور سابق فٹبالر ایرک ڈینئل پیری کینٹونا نے دیگر بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں اسرائیل کی ایک جیل میں قید بھوک ہڑتال پر رہنے والے فلسطینی کھلاڑی محمد سرسک کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کولڈ پلے



کولڈ پلے ایک برطانوی راک بینڈ ہے جس نے 2011 میں اپنے فیس بک پیج پر ایک میوزک ویڈیو جاری کی تھی جس میں فلسطینیوں کی آزادی کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ یہ میوزک ویڈیو جاری کرنے کے بعد کولڈ پلے سرخیوں کی زینت بن گیاتھا اور محض چند گھنٹوں کے اندر ہی اس ویڈیو پر 5 ہزار سے زائد لائکس آگئے تھے۔ یہ میوزک ویڈیو غاصب اسرائیلی حکام کی نظروں میں آنے کے بعد کولڈ پلے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا یہاں تک کہ فیس بک پر کولڈ پلے مخالف پیج تک بن گیاتھا۔

مورگن فری مین



نامور امریکی اداکار، ہدایت کار مورگن فری مین خود کو ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سےبڑا مخالف قرارد یتے ہیں۔ مورگن کا شمار بھی ان سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جو فلسطینیوں کے ہامی ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔
Load Next Story