غیرت کے نام پر بیٹی سمیت2افراد کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت

2 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم، 6 افراد شک کی بنا پر بری، خان محمد نے 2010 میں زاہدہ اور اسماعیل کو قتل کر دیا تھا

جرم ثابت ہونے پر خان محمد خاصخیلی کو سزائے موت اور 2 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

غیرت کے نام پر دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 2 لاکھ جرمانے کا حکم، 6 ملزمان شک کی بنیاد پر بری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشل سیشن جج سیہون اشوک کمار کی عدالت نے کاروکاری کے الزام میں دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر خان محمد خاصخیلی کو سزائے موت اور 2 لاکھ جرمانے کا حکم دیا ہے۔




جبکہ ملزمان واحد بخش خاصخیلی، ایاز احمد، ساجد علی، اعجاز علی، رضوان علی، علی شیر خاصخیلی کو شک کی بنیاد پر آزاد کر دیا۔ خان محمد خاصخیلی نے 2010 میں اپنی بیٹی زاہدہ خاصخیلی اور اسماعیل برہمانی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا تھا۔
Load Next Story