بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے معمر خاتون اور نوجوان شہید

بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے معمر خاتون اور ایک نوجوان شہید ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں انہوں ںے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان شہید ہوگئے جب کہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔
Load Next Story