چین کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی 19 ملازمین ہلاک
چین میں گزشتہ 6 ماہ میں آتشزدگی کے 5 بڑے واقعات میں مجموعی طور پر 119 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے
چین کی فیکٹری میں لگنے والی ہولناک آگ میں جھلس کر 19 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صوبے کے تجارتی شہر ننگھائی کاؤنٹی میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ خبر پڑھیں: چین کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی میں 26 فائر فائٹرز ہلاک
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 8 ملازمین کو بحفاظت نکال لیا، 3 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ 19 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چین میں مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم، 36 افراد ہلاک
فیکٹری میں لگنے والی آگ کا دھواں آسمان کو چھونے لگا، آس پاس کی عمارتوں کو حفاظتی اقدام کے تحت خالی کرالیا گیا، حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین کے صنعتی ایریا میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث حادثات عام ہیں صرف گزشتہ 6 ماہ میں انسانی ضیاع کا یہ پانچواں بڑا واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر 119 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے۔