کشمیر پر گفتگو سے انکار پر مداحوں نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایک فلاحی پروگرام میں سفیر کی حیثیت سے میں سیاسی اور غیر متعلقہ گفتگو نہ کرنے کی پابند تھی، مہوش حیات کا موقف

سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات سے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ مہوش حیات کی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرنے سے انکار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے اداکارہ کو دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات سے ایک تقریب کے دوران ایکسپریس نیوز کے نمائندے نے پوچھا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اُٹھائی ہے تو کیا مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں یتیم بچوں کے لیے بھی کچھ سوچا ہے؟ تاہم اداکارہ نے حیران کم طور پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔'








دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر موقف پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں پہلے بھی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی آئی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی جس کے لیے منصوبہ بندی بھی کر رکھی ہے۔







مہوش حیات نے وضاحت پیش کی کہ یہ ایک فلاحی ادارے کی تقریب کی ویڈیو ہے جس کے ضابطہ اخلاق کی پابند تھی اور مجھے کہا گیا تھا کہ تقریب کے دوران سیاسی معاملے پر اور کوئی بھی غیر متعلقہ گفتگو نہیں کرنی ہے۔ خیال رہے کہ مہوش حیات اس موقع پر پینی اپیل نامی تنظیم کی ایک فلاحی تقریب میں موجود تھیں اور وہ اس تنظیم کی سفیر بھی ہیں۔

Load Next Story