سابق رکن سندھ اسمبلی توقیر فاطمہ بھٹو سے مسلح ملزمان نقدی چھین کر فرار
موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے توقیر فاطمہ بھٹو سے اسلحے کے زور پر 40 ہزار روپے چھین لیے
ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے کار میں سوار سابق صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو سے اسلحے کے زور پر 40 ہزار روپے چھین لیے ۔
توقیر فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی بیرون ملک آئے ہیں اور وہ بینک میں پیسے نکلوانے گئے تھے جبکہ وہ کار میں بیٹھی ان کا انتظار کر رہی تھیں کہ 2 ملزمان انھیں اسلحہ دکھا کر نقدی چھین کر لے گئے ۔
توقیر فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی بیرون ملک آئے ہیں اور وہ بینک میں پیسے نکلوانے گئے تھے جبکہ وہ کار میں بیٹھی ان کا انتظار کر رہی تھیں کہ 2 ملزمان انھیں اسلحہ دکھا کر نقدی چھین کر لے گئے ۔