رمشا کی عمرسے متعلق میڈیکل بورڈکی رپورٹ مسترد

عدالتی حکم 28اگست کودیاگیاتوپھرمیڈیکل27 اگست کوکیسے کرایا گیا؟، سیشن عدالت

عدالتی حکم 28اگست کودیاگیاتوپھرمیڈیکل27 اگست کوکیسے کرایا گیا؟، سیشن عدالت، فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادنے قرآنی آیات کی بے حرمتی کے الزام میںگرفتارملزمہ رمشامسیح کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل بورڈکی پیش کردہ رپورٹ مستردکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے یکم ستمبرتک نئی رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کوتھانہ رمناکے مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادراجہ جوادحسن عباس نے کی۔


عدالتی کارروائی شروع ہوئی تورمشامسیح کے وکلا کوپولیس کی سخت حفاظت میںعدالت پیشی کے لیے لایاگیا۔مدعی مقدمہ ملک حمادکی جانب رائوعبدالرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اورگرفتارعیسائی لڑکی کی عمرکے تعین کے لیے پیش کردہ میڈیکل بورڈکی رپورٹ کوچیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ فاضل عدالت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو28اگست کومیڈیکل بورڈتشکیل دے کراس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عدالت کے سامنے جورپورٹ پیش کی گئی ہے وہ27اگست کی ہے جوغیرقانونی ہے۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میڈیکل بورڈکی نئی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کے ساتھ مقدمے کی سماعت یکم ستمبرتک ملتوی کردی ۔بی بی سی کے مطابق عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے کہ رمشا کے طبی معائنے کا عدالتی حکم 28 اگست کو دیاگیا تھا تو پھر اس کا میڈیکل27 اگست کوکیسے کرا یا گیا؟ رمشا کے وکیل طاہر نوید چوہدری نے نیامیڈیکل بورڈ بنانے پرکوئی اعتراض نہیںکیا ۔
Load Next Story