سابق صدرکے خلاف کیسزکھولنے کااختیارنہیںڈپٹی چیئرمین نیب

ایوان صدرمیں نیب میں تعینات نئے تفتیشی افسران کوایوارڈواسنادتقسیم کی تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگو

نیب قانون کے تحت ڈپٹی چیئرمین کااختیارنہیں ہے کے کیسز قائم کریں ،سعید سرگانہ۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی چیئرمین نیب ریئرایڈمرل(ر)سعید احمد سرگانہ نے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب کیسزکھولنے کافیصلہ نئے چیئرمین نیب کریں گے۔


بطور ڈپٹی چیئرمین نیب ان کااختیار نہیں ہے۔ایوان صدرمیں نیب میں تعینات نئے تفتیشی افسران کوایوارڈواسنادتقسیم کی تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ نیب قانون کے تحت ڈپٹی چیئرمین کااختیارنہیں ہے کے کیسز قائم کریں ،سابق صدرکے کیسز کے کھولنے کے حوالے سے ان کے پاس اختیار نہیں،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اوگراکیس میں نیب کے وارنٹ کی تعمیل نہ کرنے پروارنٹ جاری کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ بھی نئے چیئرمین کے آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story