کراچی میں رینجرز کی عزیر بلوچ کے گھر سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی 90 مشتبہ افراد گرفتار
گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز ، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، ترجمان سندھ پولیس
لاہور:
پولیس اور رینجرز نے لیاری میں عزیر بلوچ کے گھرسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 90 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔
شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد کا صفایا کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیربلوچ کے گھر سمیت لیاری کے مختلف علاقوں افشانی گلی، آٹھ چوک، نوالین، سنگولین میں چھاپہ مار کر 35 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں، جبکہ رات گئے رینجرز نے حیدری اور فیڈرل بی ایریا میں ٹارگٹ کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاے مار کر 80 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات ، مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز ، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں تو کئی حد تک کمی آئی ہے، لیکن دیگر جرائم کی وارداتوں میں کوئی کمی نہ آسکی، روزانہ 60 سے زائد موٹر گاڑیاں چھینی و چوری کی جاتی ہے، جبکہ اسٹریٹ کرائم کی اوسطا 30 وارداتیں ہوتی ہیں جن میں ملزمان نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر لے جاتے ہیں۔