حکومت ڈرون حملوں سے متعلق آج پالیسی بیان جاری کرے گی چوہدری نثار

طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل بہت پیچیدہ ہے تاہم معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل بہت پیچیدہ ہے تاہم معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ فوٹو:فائل

PESHAWAR:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نےکہاہے کہ حکومت ڈرون حملوں سے متعلق آج پالیسی بیان جاری کرے گی۔


اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات سے قبل ڈرون حملے روکنے کی شرط سے متعلق حکومت آج باضابطہ طور پر اپنا پالیسی بیان جاری کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل بہت پیچیدہ ہے تاہم معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب ڈرون حملوں کے خلاف پالیسی بیان، احتجاج اور انہیں بند کرنے کا مطالبہ نئی بات نہیں، حکومت کی طرف سے ہر ڈرون حملے کے بعد مذمتی بیان جاری کیا جاتا ہے لیکن امریکا کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی۔ چند روز پہلےطالبان نے امن مذاکرات کیلئے 3 شرائط رکھیں تھیں جن میں پہلی شرط میں ڈرون حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Load Next Story