وفاقی حکومت کاپاورپلانٹس کومالی وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ
پاورکمپنیوں کولائن لاسزکم کرنے اورواجبات کی ریکوری تیزکرنے کی ہدایت
KARACHI:
وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلیے پاورپلانٹس کودرکار مالی وسائل فراہم کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاورکمپنیوںکولائن لاسز کم کرنے اورواجبات کی ریکوری تیز کرنیکی بھی ہدایت کی گئی ہے ، ریکوری میں سست روی کا مظاہرہ کرنیوالی پاور کمپنیوں کے ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
جمعرات کووفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں بجلی بحران کے خاتمے کے 5 ماہ کے شارٹ ٹرم پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر وقارمسعود نے تھرمل پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی اور سیکریٹری پانی و بجلی نے لائن لاسز ، صارفین کودی جانے والی سبسڈی ،ٹیرف اسٹرکچراورواجبات کی ریکوری پر بریفنگ دی، اجلاس آج بھی منعقد ہوگا ۔