ایرانی صدرحسن روحانی کی نیویارک میں کی گئی کچھ باتوں پر تحفظات ہیں آیت اللہ علی خامنہ ای
امریکا نا قابل بھروسہ، خودغرض، غیر منطقی اور وعدہ توڑنے والا ملک ہے، ایرانی روحانی پیشوا
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہناہے کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کو کوشش کو سراہتے ہیں تاہم ان کی اس حوالے سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کی گئی کچھ باتوں پر اعتراض ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق آیت اللھ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کو کسی بھی صورت قابل بھروسہ پارٹنر نہیں سمجھتا، صدر حسن روحانی کے دورہ امریکا سے قبل معیشت کی بہتری کے لیے ان کی جانب سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا اور خبردار بھی کیا کہ ایران کو یہ ذہن میں رکھنا ہو گا کہ اس کے دشمن کون ہیں، ہم حسن روحانی کے اقدامات اور دورہ نیویارک کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی حکومت پر پختہ یقین ہے اور اس حوالے سے پرامید بھی ہیں، تاہم نیویارک میں ہونے والی کچھ باتوں پر تحفظات ہیں کیونکہ امریکا ناقابل بھروسہ، خودغرض، غیر منطقی اور وعدہ توڑنے والا ملک ہے۔