زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے فردوس عاشق اعوان
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200 ملین روپے لگایا گیا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے زلزلہ متاثرین کو نیا حوصلہ ملا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200 ملین لگایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کے لئے 2لاکھ جب کہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا ۔زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ گھروں اور مال مویشیوں کے لئے زر تلافی سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا۔ زلزلہ سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی تعمیر پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہو گی جبکہ زخمیوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال بھی حصہ ڈالے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ 38 اسکولوں کے لئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی سہولیات کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی تک تعاون کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔