شمعون عباسی کی فلم ’ دُرج ‘ پر پاکستان بھر میں پابندی عائد

شمون عباسی کی فلم ’ دُرج ‘ کی کہانی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے افراد پر مبنی ہے

شمون عباسی کی فلم ’ دُرج ‘ کی کہانی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے افراد پر مبنی ہے۔ فوٹو: فائل

اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی آنے والی فلم 'دُرج' کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

حقیقی کہانی پر مبنی فلم ' دُرج ' میں شمعون عباسی نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ ہدایت کار کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم رواں ماہ خلیجی ممالک سمیت امریکا، برطانیہ، کنیڈا، ناروے اور ڈنمارک میں ریلیز ہو رہی ہے اور رواں ماہ ہی پاکستان بھر میں 18 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی تھی۔




سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن اب تک فلم پر پابندی کی وجوہات کے لیے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=qY4DF21KkQo

واضح رہے کہ فلم کی کہانی پاکستان میں ہونے والے ہولناک واقعے پر مبنی ہے جس میں دو بھائی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے کے الزام میں پکڑے گئے تھے۔ فلم میں شمعون عباسی اور شیری شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Load Next Story