پولیس اہلکاروں کی گھر میں گھس کر خاتون سے اجتماعی زیادتی 6 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں دو پولیس اہلکار اور ان کے چار دیگر ساتھی شامل ہیں
شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری تھانے کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، دو اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے درج مقدمے 315/19 بجرم دفعات 376 اور34/452 میں نامزد 2 پولیس اہلکاروں دانش اور سرفراز سمیت 4 ملزمان رزاق، نعیم ، کامران اور لیاقت کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار پولیس اہلکار دانش گلشن معمار تھانے اور گرفتار پولیس اہلکار سرفراز خواجہ اجمیر نگری ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن طارق نواز کے مطابق تفتیشی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں اور سب سے پہلے گرفتارملزمان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جس کے بعد گرفتار تمام ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال سے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔
ایس پی نے مزید بتایا کہ نمونوں کو لیبارٹری بھجوایا جائے جہاں متاثرہ خاتون سے حاصل کردہ ڈی این اے سے ملزمان کے ڈی این اے میچ کرائے جائیں اگر ڈی این اے میچ کرگیا تو ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔