گڈزٹرانسپورٹ سے سپلائی پرٹیکس میں2روپے فی کلوکمی
گاڑیوں پر لدی اشیا پر5 کے بجائے 3 روپے فی کلو کے حساب سے ٹیکس لیا جائے گا
ایف بی آر نے اشیا کی نقل و حمل کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ پر عائد ٹیکس کی شرح 5 روپے فی کلوگرام سے کم کرکے 3روپے فی کلوگرام کردی۔
جبکہ مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور ہول سیلرزکے لیے ریٹیلرز سے وصول کردہ ایڈوانس ٹیکس کے ساتھ ریٹیلرز کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ اور این ٹی این کی فراہمی کی شرط بھی ختم کردی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جس میں بتایا گیاکہ آئندہ اشیاکی نقل وحمل میں استعمال ہونے والی گڈز ٹرانسپورٹ سے گاڑیوں پر لدی ہوئی اشیا پر5 روپے کے بجائے 3 روپے فی کلوگرام کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائیگا، اس اقدام سے اشیا کی نقل و حمل پر آنے والے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔