دوڑ مسلح افراد کا واپڈا کے دفتر پر حملہتوڑ پھوڑ ریکارڈ جلا دیا
مسلم لیگ کے 6کارکن گرفتار،بجلی چوری پکڑنے پر حملہ کیا گیا،ایس ڈی او ،کرپشن کی شکایت پر الزام لگایا،لیگی رہنما
دوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کا واپڈا آفس پر حملہ، دفتر میں توڑ پھوڑ، ریکارڈ نذرآتش کر دیا، پولیس نے 6مسلم لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
مسلم لیگی کارکنان اور واپڈا ملازمین کا ایک دوسرے کیخلاف مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے حیسکو دوڑ کے دفتر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ نذر آتش کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر نسیم احمد نامی ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے سلیم آرائیں، عبدالوہاب عباسی اور حاجی خان سمیت 6مسلم لیگی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی او حیسکو عبدالکریم ڈاہری نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حیسکو کی ایک ٹیم نے سلیم آرائیں کی آٹا چکی پر چھاپہ مار کر بجلی کی چوری پکڑی تھی۔
جس پر مشتعل ہوکر مسلم لیگی کارکنان نے انکے دفتر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کرکے ریکارڈ نذر آتش کرکے ایک ملازم نسیم احمد پر تشدد کیا جبکہ مسلم لیگی رہنما سلیم احمد آرائیں نے الزام لگایا کہ حیسکو دوڑ کی جانب سے دوڑ میں لگنے والے میلے میں رشوت کے عوض بجلی مہیا کی جارہی تھی۔ جس کی شکایت کرنے پر ایس ڈی او کی جانب دفتر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کا الزام لگایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ایم ایس ایف دوڑ کے صدر جی ایم کھرل، ممتاز بروہی اور دیگر کی قیادت میں ایس ڈی او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ واپڈا یونین دوڑ کے صدر اصغر خاصخیلی اور غلام حیدر مری کی قیادت میں ملازمین نے حیسکو آفس پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔