ٹھٹھہ جرائم کیخلاف پولیس کی مہم روپوش اشتہاری سمیت392ملزمان گرفتار

چوری اور چھینی گئی 37 گاڑیاں، بھاری اسلحہ، 3 کلوچرس، درجنوں موبائل فونز اور لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

بین الصوبائی گروہ کے اہم رکن لقمان عرف نم جاکھرو کو گرفتار کرلیاگیا۔فوٹو : فائل

ٹھٹھہ پولیس نے آئی جی سندھ کی جرائم کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر اور مختلف مقابلوں میں کئی اشتہاری جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ کی پریس کانفرنس ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آئی جی سندھ کے حکم پر چلائی جانے والی مہم کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس مقابلے اور دیگر چھاپوں میں 91 منشیات فروش، ایک اشتہاری، 300 روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے 40 کے قریب مختلف اقسام کے ہتھیار، 37 گاڑیاں، 3 کلو گرام چرس، موبائل فون سیٹ، 2810 روپے برآمد کرلیے ۔




اس کے علاوہ بین الصوبائی گروہ کے اہم رکن لقمان عرف نم جاکھرو کو گرفتار کیا گیا اور مکلی کی حدود سے چھینی گئی پک اپ اور اس میں موجود 5 لاکھ کے چوری کیے گئے ٹائلز برآمد کرکے 3 ملزمان محمد خان پریچو، خلیل پریجو کو گرفتار کیا ، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
Load Next Story