بدین این سی ایچ ڈی اساتذہ کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج
مستقل کرنے کے بجائے رضا کارانہ معاہدہ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، مظاہرین
این سی ایچ ڈی کے فیڈر اساتذہ کی جانب سے این سی ایچ ڈی آفس کے سامنے تنخواہیں کی عدم فراہمی اور مستقل کرکے 8000 ہزار روپے تنخواہ نہ دینے کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر انور چانڈیو، غلام مصطفی، اشفاق زئنوز، یعقوب ہالیپوٹہ، گلاب لند اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمے کے تمام ملازمین کو مستقل کیا گیاکہ لیکن فیڈر اساتذہ کو دوبارہ رضا کارانہ طور پر معاہدہ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے اور عید الفطر پر بھی تنخواہ نہیں دی گئی تھی جس سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے، اگر ہمیں تنخواہیں نہ دی گئی تو عید کے دن بدین ہیڈ آفس کے سامنے یوم سیاہ مناکر احتجاج کیا جائے گا۔