کراچی سے گندھارا تہذیب کی نایاب مورتیوں کی اسمگلنگ ناکام

مورتیوں کے کنسائنمنٹ کو آرٹ ورک کے نام پر برطانیہ بھجوایا جارہا تھا، چیف کلکٹرکسٹمز

کراچی: کسٹمز کی کارروائی میں ضبط کی گئی نایاب مورتیاں۔ فوٹو: فائل

KABUL:
پاکستان کسٹمز نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے نادر اور نایاب مورتیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

چیف کلکٹرکسٹمز ساؤ تھ واصف میمن نے ایکسپریس کو بتایاکہ قدیم گندھارا تہذیب کی مورتیوں کے کنسائنمنٹ کو آرٹ ورک کے نام پر برطانیہ بھجوایا جارہا تھا، انہوں نے بتایاکہ کسٹم حکام نے پکڑی گئی مورتیوں کی محکمہ آثار قدیمہ سے تصدیق کروائی ہے اورمشترکہ جانچ پڑتال کے دوران 4مورتیاں گندھاراتہذیب کی اصل مورتیاں ثابت ہوئیں۔


انہوں نے بتایاکہ کسٹمز نے ان تاریخی مورتیوں کو قبضے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن نے ستمبر2019کے دوران مختلف کارروائیوں میں 6کروڑروپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا اور گاڑیاں ضبط کیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے احکام جاری کیے گئے۔ عرفان جاویدکی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس آفیسرعدنان کفیل، خرم سعید و دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں متعددکاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار 404روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں جن میں 2کروڑ 53لاکھ 91ہزار250روپے مالیت کی 33831 کلوگرام چھالیہ، 4لاکھ 50ہزارمالیت کا 1125کلوگرام اجینوموتو، 68 لاکھ 84 ہزار مالیت کی دواسمگل شدہ گاڑیوں میں شامل ٹویوٹاسرف جیپ،4لاکھ مالیت کے جنریٹر،2لاکھ مالیت کا ایرانی نمک،ایرانی بسکٹ،2لاکھ 32ہزارمالیت کا ایرانی خشک دودھ،4لاکھ50ہزارمالیت کے ایرانی ٹائلز، 9 لاکھ50ہزارمالیت کا غیرملکی کپڑا،9 لاکھ 75ہزارمالیت کا نیٹ کلاتھ،61لاکھ 2ہزار720روپے مالیت کا 48ہزار900لیٹرایرانی ڈیزل،47 لاکھ 28ہزار750روپے مالیت کا انڈین سفینہ،ون ٹوون اورجے ایم گٹکاکے لاکھوں پیکٹ،4لاکھ80ہزارکا کپڑا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 1کروڑ96لاکھ مالیت کی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔
Load Next Story