حکومت کا سزائے موت پر عمل نہ کرنے کی پالیسی جاری رکھنا قابل تعریف ہے زرداری
موجودہ حالات اورمذہبی لوگوں کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کواس مسئلہ کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا
ISLAMABAD:
سابق صدرآصف زرداری نے موجودہ حکومت کے اس فیصلے کوسراہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے سزائے موت پرعمل نہ کرنے کی جوپالیسی اپنائی تھی، موجودہ حکومت نے اسے برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔
سابق صدرنے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات اورمذہبی لوگوں کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کواس مسئلہ کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا۔ سینیٹرفرحت اللہ بابرنے کہاکہ یہ فیصلہ کرکے موجودہ حکومت نے یہ پیغام دیاہے کہ وہ کسی دبائوکے تحت گزشتہ حکومت کے فیصلوں کو بدلنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق سابق صدرنے کہاکہ گزشتہ حکومت کی حقائق پرمبنی پالیسی کوجاری رکھنے کااعلان کرکے حکومت نے عقلمندی اورسیاسی پختگی کا ثبوت دیاہے، اس امرپر موجودہ حکومت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ان جرائم کی فہرست پر نظرثانی کی جائے جن پرسزائے موت دی جاسکتی ہے۔