برطانیہ ظالم ماں نے بیٹے کو بھوکا مار دیا 15 سال قید
سنگدل مینڈا ہٹن رونے پر حمزہ خان کو الماری کے نیچے دھکیل دیتی جہاں وہ رو رو کر بے ہوش ہوجاتا
کمسن بیٹے کو بھوکا مارنے اور پھر میت کو 2 سال تک دفن نہ کرنے کے جرم میں پاکستانی نژاد شخص کی برطانوی بیوی کو 15 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے وکیل نے بریڈ فورڈ کرائم کورٹ کو بتایا کہ 4 سالہ حمزہ خان ایک تعفن زدہ ماحول میں بھوک سے نڈھال ہوکر اپنے ہی نیپی سے فضلہ کھانے پر مجبور ہوجاتا اور ظالم ماں اسے سزا کے طور پر ایک گندگی سے بھرے اندھیرے کمرے میں گھنٹوں بند کر جاتی، ایسا اس نے 12 مرتبہ کیا، عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ مینڈا ہٹن کو جب بڑے بیٹے طارق خان نے حمزہ کا مردہ جسم جو ایک بوری میں بند تھا دفن کرنے کیلیے کہا تو اس نے سب بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر اسے چپ کرادیا.
عدالت کو مزید بتایا گیا کہ سنگدل مینڈا ہٹن رونے پر حمزہ خان کو الماری کے نیچے دھکیل دیتی جہاں وہ رو رو کر بے ہوش ہوجاتا، میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں جب یہ سب کچھ بتایا جارہا تھا تو مینڈا ہٹن کے چہرے پر شرمندگی کا شائبہ تک نہ تھا،جج راجر تھامسن نے حمزہ کے بڑے بیٹے طارق خان کو ماں کی معاونت کرنے کے جرم میں 2سال قید کی سزا سنائی۔