پاکستان کاروبار دوست ملکوں میں 107 ویں نمبر آگیا
عالمی بینک کی سالانہ رپورٹ2013ء میں کاروبار دوست ماحول ملکوں کی فہرست میں پاکستان185 ممالک میں 107 ویں نمبر پر آگیا
پاکستان کاروبار دوست ماحول ملکوں کی فہرست میں 9درجے کمی سے 107 ویں نمبر پرآگیا۔
عالمی بینک کی سالانہ رپورٹ2013ء کے مطابق کاروبار دوست ماحول ملکوں کی فہرست میں پاکستان185 ممالک میں 107 ویں نمبر پر آگیا۔ عالمی بینک کے مطابق2012ء کے دوران دنیا کی 108 معیشتوں نے نئے کاروبار کیلیے بہتر سہولتوں کی فراہمی، ٹیکس نظام میں آسانی اور سرحد پار تجارت میں اضافے کے مقاصد کو پیش نظر رکھا تاہم پاکستان کاروبار دوست کے اعتبار سے گزشتہ سال 98 ویں نمبر پر تھا، رواں سال مزید 9 درجے گر کر 107 ویں نمبر پر آگیا، سنگاپور اور نیوزی لینڈ کاروبار کیلیے بہترین ممالک میں سرفہرست ہیں۔