بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا موَقف یکساں ہے، فرحت اللہ بابر

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بےروزگاری روز بروزبڑھ رہی ہے، رہنما پیپلز پارٹی فوٹو: فائل

KABUL,:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورسربراہ جے یو آئی (ف) فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نیئربخاری، فرحت اللہ بابر، مصطفیٰ نوازکھوکھر اور قمر زمان کائرہ کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت اور مجلس عاملہ اراکین بھی شریک تھے۔


ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد ہمارے پاس آیا، بلاول بھٹو زرداری نے مولانا محمد حنیف کی شہادت پر تعزیت کی، ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بےروزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے، موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا موَقف یکساں ہے، اتفاق ہوا ہے کہ حکومت کا خاتمہ کرکے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اوربلاول بھٹو زرداری کے درمیان سیاسی امور پر بات ہوئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی، ملک کا ہر طبقہ موجودہ حکومت سے نالاں ہے، ہمارا بھرپور اتفاق ہے کہ اس حکومت کو چلتا کیا جائے، اچھی خبر یہ ہے کہ ہم کچھ متفقہ نکات پر پہنچ گئے ہیں، پوزیشن متحد رہے گی، ملک کی سلامتی اور بقا چاہیے تو حکومت کو جانا ہوگا، ہم نے واضح کیا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ قبول نہیں، ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، جس میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، سول انتظامیہ میں فوج کا عمل دخل ختم ہونی چاہیے، یہ مداخلت فوج اور ملک کے دیگر اداروں کے لیے بہتر نہیں، ہم یکطرفہ احتساب کو نہیں مانتے۔
Load Next Story