پیرس کے پولیس ہیڈکوارٹرز میں چاقو بردار شخص کا حملہ 4 افراد ہلاک

جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا، پولیس

جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا، پولیس ، فوٹو: برطانوی میڈیا

فرانس کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی مارا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس شہر کے مرکز میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں چاقو بردار شخص نے وہاں موجود افراد پر حملہ کردیا ، حملہ آور کانشانہ بننے والوں میں پولیس افسر سمیت عام شہری بھی تھے۔


فرانسیسی پولیس کے مطابق چاقو حملے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

حملہ آور 20 سال سے پولیس کے لیے کام کرتاتھا تاہم اس کے محکمے میں ملازمت اور کردار کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے جب کہ قریبی میٹرو اسٹیشن کو بند کرکے سروس معطل کردی گئی۔
Load Next Story