بولی وڈ کے اعصاب پر سوار ہے داؤد ابراہیم کے موضوع پر بنائی جانے والی بھارتی فلمیں
داؤد ابراہیم بھارت میں ایک ماورائی کردار کی حیثیت رکھتا ہے وہ بھارتی حکومت کے اعصاب پر سوار ہے,
داؤد ابراہیم بھارت میں ایک ماورائی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ نہ صرف بھارتی حکومت کے اعصاب پر سوار ہے بلکہ بھارتی انڈرورلڈ کا کوئی فیصلہ بھی اس کی مرضی و منشا کے بغیر نہیں ہوسکتا۔
کسی دیو مالائی کردار کی طرح اس کی موجودگی ہر جگہ محسوس کی جاتی ہے، مگر کسی کی اس تک رسائی ناقابل تصور گردانی جاتی ہے۔ تاہم بولی ووڈ کے ستاروں سے داؤد کے تعلقات ہمیشہ برقرار رہے۔ وہ سلمان خان ہوں یا انیل کپور یا پھر سنجو بابا جنہیں 1993 کے بم دھماکوں کے الزام میں جیل جانا پڑا، جب کہ ان دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ داؤد ابراہیم ہی کو بتایا جاتا ہے۔
دنیا کے اس سب سے زیادہ مطلوب ڈان کے ساتھ اداکارہ منداکنی کے قریبی تعلقات کی افواہیں بھی بولی ووڈ میں گونجتی رہی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری بھی جیسی جیمز اور ال کیپینو جیسے اس پراسرار ڈان کے سحر سے آزاد نہیں۔ فلم ساز ہوں یا فلم بین، داؤد ابراہیم کی شخصیت پر مشتمل کردار کے حوالے سے بنائی گئی فلموں میں خاص دل چسپی رکھتے ہیں۔ داؤد خود بھی بولی ووڈ میں خاص دل چسپی رکھتا ہے اور اس نے پس پشت رہتے ہوئے کئی فلموں کی فنانسنگ کی اور بھاری منافع حاصل کیا اب بھی بھارتی فلم انڈسٹری اس کے لیے ایک اہم کاروبار کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایسی کئی فلمیں جن میں مرکزی کردار داؤد ابراہیم جیسے ڈان کو بنایا گیا، باکس آفس پر ہٹ رہیں۔
سونو سوڈ۔۔۔۔۔۔۔شوٹ آؤٹ ایٹ واڈالا
شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ کشیاپ نے اپنی تازہ فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وادالا میں داؤد کا اصل نام استعمال کرنے کی کوشش کی تھی، مگر ناکام رہا اور مرکزی کردار کا نام تبدیل کر کے دلاور امتیاز کاسکر رکھنے پر مجبور ہو گیا۔ یہ کردار سونو سوڈ نے ادا کیا۔ اس نے کردار کو طاقت ور دکھانے کے خاصی خوںریزی سے کام لیا، جب کہ داؤد ابراہیم ایسی ظالمانہ شہرت نہیں رکھتا ہے۔
اجے دیوگن۔۔۔۔۔۔ کمپنی
اگرچہ کمپنی میں براہ راست داؤد ابراہیم کی ذات کو موضوع نہیں بنایا گیا تاہم 2002ـء میں بننے والی یہ ایک ایسی پہلی فلم تھی جو داؤد ابراہیم کی شخصیت سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ اس میں ملک نامی مرکزی کردار اجے دیو گن نے ادا کیا۔ اس فلم میں ان حالات کو بیان کیا گیا ہے جو ایک ڈان کو انڈرورلڈ میں اپنی بقا کی جنگ کے دوران پیش آتے ہیں۔ رام گوپال ورما کی ڈائریکشن میں یہ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی اور اس سے فلم سازی کے لیے ایک نئے موضوع کا آغاز ہوگیا۔
رندیپ ہدا۔۔۔۔ ڈی
کمپنی کی کام یابی نے رام گوپال ورما کو اسی سمت مزید بڑھنے کی ہمت دی اور انہوں نے ڈی کے نام سے ایک ایسی فلم بنائی، جس میں دکھایا گیا کہ بھارتی انڈرورلڈ کو بھارت کے باہر سے بیٹھ کر کنٹرول کیا جاتا ہے، اس فلم کو فلم بین حلقے داؤد ابراہیم کے تناظر میں دیکھتے ہیں اور اس کی کام یابی کی بھی یہی وجہ قرار دی جاتی ہے، جو بھارتی فلم بینوں پر داؤد ابراہیم کے سحر کی عکاسی ہے۔ رندیپ ہدا نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ رام گوپال ورما نے ان کمپنی اور ڈی کے علاوہ ستیا بھی انڈرورلڈ کے موضوع پر ہی بنائی ہے۔
عمران ہاشمی ۔۔۔۔۔Upon A Time in Mumbaai Once
2010 کی سب سے بڑی ہٹ Upon A Tim e in Mumbaai Once جس نے کئی ایوارڈ اور اعزازات حاصل کیے1970 ء کی دہائی کے ممبئی انڈرورلڈ کی عکاسی کرتی ہے ۔ عمران ہاشمی نے داؤد ابرا ہیم کا کردار ادا کرتے ہوئے اس کے شاہانہ اور خوش پوش مزاج کو ذہن میں رکھا ہے جو ایک طرف نہایت سخی اور شاہ خرچ ہے اور اس کے ساتھ ہی انڈرورلڈ کے قوانین کے مطابق سخت شقی القلب بھی جو کسی غدار کو برداشت نہیں کرتا۔ اس فلم کی کام یابی میں عمران ہاشمی کی عمدہ پرفارمینس اور کردار کی جذیات پر پوری توجہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ونود کھنہ۔۔۔۔۔۔۔ رسک
2007 ء میں بننے والی رسک بھار تی انڈرورلڈ کے حوالے سے ایک اور کام یاب فلم ہے۔ اس میں داؤد ابراہیم کا کردار ماضی کے چاکلیٹ ہیرو ونود کھنہ نے ادا کیا ہے، جو کہ بنکاک میں مقیم ایک ڈان کا کردار ہے۔ اس فلم میں داؤد کا نام استعمال نہیں کیا گیا، بل کہ ڈان کا نام خالد بن جمال رکھا گیا ہے اور حیرت انگیز طور پر فلم ڈی میں داؤد ابراہیم کا کردار ادا کرنے والے رندیپ ہدا نے ایک ایسے پولیس آفیسر کا کردار کیا ہے، جسے جمال کی گرفتاری کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
رشی کپور۔۔۔۔۔۔۔ ڈی ڈے
ڈی ڈے جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ داؤد ابراہیم کے حوالے سے تازہ ترین فلم ہے۔ اس میں داؤد کا کردار لیجنڈ اداکار رشی کپور نے ادا کیا ہے۔ تاہم اس فلم میں بھی داؤد کا نام استعمال نہیں کیا گیا۔ اپنے کردار کے حوالے سے رشی کپور کا کہنا ہے کہ یہ ان کے پورے کیریر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے کوئی منفی کردار کیا ہو مگر حیرت انگیز طور پر انہیں یہ کردار کرنے میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی۔
اکشے کمار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 'Once Upon A Time in Mumbaai Dobaara!'
داؤد ابراہیم کے کردار مبنی آنے والی یہ فلم Once Upon A Time in Mumbaai کا سیکوئیل ہے، جس میں داؤد کے ممبئی انڈرورلڈ پر حاکمیت قائم کرنے اور اس دوران ایک دوشیزہ کے عشق میں گرفتار ہو جانے کی داستان ہے ۔ اس میں مافیا لیڈر کا کردار اکشے کمار نے کیا ہے، جو انڈر ورلڈ میں طاقت کی کشمکش عیاں کرنے کے لیے فلم میں ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا ہے، جس سے ایکشن مناظر مزید جان دار اور سنسنی خیز ہوگئے۔ حال ہی میں ایکشن شوٹس میں متعارف ہونے والی ٹیکنالوجی کو فلم بینوں کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
ان فلموں کے علاوہ دیگر کئی فلموں میں بھی داؤد ابراہیم کی شخصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کردار تراشے گئے، جیسا کہ Shootout at Lokhandwala میں ویوک اوبرائے نے داؤد کا کردار ادا کیا۔
داؤد ابراہیم اگرچہ ایک جیتا جاگتا شخص ہے، مگر اس کی پراسرار شخصیت نے اسے زندگی میں ہی ایک افسانوی کردار بنادیا ہے۔ شاید ہی بھارتی انڈرورلڈ میں اس سے پہلے کسی ڈان کو ایسی شہرت نصیب ہوئی ہو۔ عام طور پر فلم کی کہانی، اداکار اور ہدایت کار کسی فلم کی کام یابی یا ناکامی کی وجہ تصور کیے جاتے ہیں، مگر داؤد ابراہیم کا نام ہر صورت باکس آفس پر کام یابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔