مصری سرمایہ کاروں کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی

مکانات ہرصورت میں بنائے جائیں گے، وفاقی وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ

مکانات ہرصورت میں بنائے جائیں گے، وفاقی وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ. فوٹو: فائل

مصری سرمایہ کاروں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


وفاقی وزیربرائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے اعلیٰ سطحی مصری وفد نے وزیراعظم کے 50لاکھ سستے مکانات بنانے کے وژن کے سلسلہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ یہ مکانات ہرصورت میں بنائے جائیں گے اور اس ضمن میں وزارت ہاؤسنگ پراجیکٹ پردن رات کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ انتظامی اورقانونی امور پرکام کیا جا رہا ہے اور تعمیراتی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،وفاقی سیکریٹری عمران زیب نے وفدکو بریف کیا۔
Load Next Story