ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا شان مسعود

سرفراز احمد کو ہی اپنا کپتان تسلیم کرتا ہوں، شان مسعود

سرفراز احمد کو اپنا کپتان ہی تسلیم کرتا ہوں، شان مسعود فوٹو: ایکسپریس

ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ مجھے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں اور میں سرفراز احمد کو ہی اپنا کپتان تسلیم کرتا ہوں۔


قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی قیادت کرنے والے شان مسعود نے یو بی ایل گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سرفراز احمد قومی ٹیم کی بہترین قیادت کر رہے ہیں۔ مجھے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ میں نئے سسٹم میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں، گزرتے وقت کیساتھ پرفارمنس میں بہتری کی امید ہے،اچھی فٹنس ذہنی طور پر کھلاڑی کو مضبوط بناتی ہے،کرکٹ ایک لائیو اسٹائل بن چکا ہے جس میں ہر چیز دیکھی جاتی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ کم عمری میں فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا شوق رکھتا تھا، فٹ رہنے کیلئے فاسٹ فوڈ کو 6 سال سے ہاتھ نہیں لگایا، میرے رہن سہن پر گھر والے خوب مذاق اڑاتے ہیں، کرکٹ کا جنون اتنا ہے کہ گھر والوں کو وقت نہیں دے پاتا،میں گھر صرف سونے کیلئے جاتا ہوں۔
Load Next Story