میو اسپتال لاہور کی لفٹ میں پھنس کر 13 سالہ بچہ ہلاک

فہد زاہد والد کی تیمارداری کےلیے اسپتال آیا تھا لیکن لفٹ میں پھنس گیا۔

فہد زاہد والد کی تیمارداری کےلیے اسپتال آیا تھا لیکن لفٹ میں پھنس گیا۔ فوٹو:فائل

میو اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر 13 سالہ بچہ جاں حق ہوگیا۔

13 سالہ فہد زاہد ٹھوکر بیاز بیگ کا رہائشی تھا اور اس کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فہد زاہد والد کی تیمارداری کےلیے اسپتال آیا تھا لیکن لفٹ میں پھنس گیا۔ وہ ایک گھنٹہ تک لفٹ میں پھنسا رہا لیکن کوئی اسے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوا۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Load Next Story