ٹیکس دہندگان کی تعداد 5 لاکھ تک بڑھائی جائیگی محکمہ ٹیکس

کراچی کے 3 لاکھ 20 ہزار شہری صوبے کے کل ٹیکسز کا 90 فیصد حصہ ادا کرتے ہیں

ایکسائز اینڈ ٹیکیشن ڈپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 3لاکھ 20ہزار ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
رواں مالی سال 2013-14 کے اختتام تک ٹیکس دہندگان کی تعداد کو 5لاکھ تک بڑھایا جائیگا جبکہ اس وقت سندہ میں ٹیکس دہند گان کی تعداد 4لاکھ ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکیشن ڈپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 3لاکھ 20ہزار ہے جو صوبے کے کل وصول ہونے والے ٹیکسز کا 90فیصد حصہ ادا کرتے ہیں۔




اعدادوشمار کے مطابق صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 45ہزار جبکہ سکھر میں 22ہزار، میر پور خاص میں 9ہزار ایک سو اور لاڑکانہ میں 4ہزار 2سو ہے ۔ حکام نے کہا کہ ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر وصولیوں میں اضافے کو یقینی بنایا جائیگا۔
Load Next Story