ماتلی ڈاکٹروں کی غفلت سے نوزائیدہ جاں بحق ورثا کی اسپتال میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد، بدین روڈ پر دھرنا، تھانے کا گھیرائو، مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ، سیاسی شخصیت کی مداخلت پر مذاکرات، معاملہ ختم

بدین روڈ ایک گھنٹے سے زائد بند رہا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی

ماتلی شہر کے ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مقامی باورچی طاہر شیخ کا 2 دن کا بچہ انتقال کرگیا، جس پر بچے کے ورثا نے حیدرآباد، بدین روڈ پر دھرنا دیا اور مقامی اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

دھرنے کی وجہ سے حیدرآباد، بدین روڈ ایک گھنٹے سے زائد بند رہا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی، بعدازاں ورثا ء کے رشتے داروں نے ماتلی تھانے پہنچ کر اسپتال کے ڈائریکٹر کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔




قتل کی ایف ائی آر درج کرانے کے کوشش پر ماتلی شہر کے تمام نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے احتجاجی طور پر اپنے اپنے اسپتال بند کردیے جبکہ ورثا اور ڈاکٹروں کے درمیان ایک سیاسی شخصیت کے ذریعے مذاکرات ہوئے، جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا، جبکہ نجی اسپتال کے سرجن ڈاکٹر محمد رحیم بھرگڑی کے مطابق بچہ کسی اور اسپتال میں پیدا ہوا تھا، مگر ان کے والدین نے رات دیرگئے ان کے اسپتال میں داخل کروایا، بچے کو اسپتال کی نرسری میں رکھا گیا تھا جہاں پر اس کی موت واقع ہوگئی۔
Load Next Story