لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں ظفر کمالی
بجلی کے تعطل سے پانی کابحران بھی پیداہوگیا،شہری بوند بوند کو ترس گئے،حق پرست ایم پی اے
شدید گرمی میں بجلی کی غیر علانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا اور شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
یہ بات حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے شہریوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ میرپورخاص میں بجلی کی غیر علانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی شکایات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
پینے کے پانی کی سپلائی کے اوقات میں بجلی کے تعطل سے شہر بھر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور عوام بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی مستقل آنکھ مچولی کا عذاب بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حیسکو انتظامیہ کی ہٹ دھرمی سے عوام میں اشتعال پھیل رہا ہے۔