تحریک انصاف نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کردی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

حکومت پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈرون بم گرارہی ہے،رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: اے ایف پی ۔فائل

تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک شروع کردی۔

تحریک انصاف کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔




مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائوں نجیب ہارون، نادر اکمل لغاری، حفیظ الدین،ارکان سندھ اسمبلی ثمر علی خان،خرم شیر زمان، ڈاکٹر سیما ضیا اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے امن وامان کی صورتحال خراب ہے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے حکومت پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈرون بم گرارہی ہے گزشتہ4 ماہ میں کئی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں200 فیصد اضافہ ہوا ہے،حکومت نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن مکمل امن کی بحالی تک جاری رکھا جائے۔
Load Next Story