بجلی گیس چوری ہر صورت ختم کرینگے خواجہ آصف

لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جارہی ہے،گفتگو

بجلی کی پیداوار کے طویل المدتی منصوبوں پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے،وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلیے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

اے پی پی سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ توانائی کے بحران پرقابوپانے کیلیے بجلی کی پیداوار کے قلیل اورطویل المدتی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، طویل المدتی منصوبوں پرزیادہ توجہ دی جارہی ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کوپوراکیا جاسکے، سویڈن، ناروے سمیت متعددممالک پاکستان میں توانائی کے شعبے میںتعاون اور سرمایہ کاری میںخصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، ناروے کی کمپنیوںکے حکام جلدپاکستان کا دورہ کریں گے۔




مستقبل قریب میں ہائیڈل پاور پروجیکٹ شروع کررہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے ہائیڈل پاور پروجیکٹس میںسازگارمواقع موجودہیں، توقع ہے کہ غیرملکی سرمایہ کارپن بجلی اورتوانائی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے، وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث واپڈااوروزارت پانی و بجلی کے اہلکاروں اورافسران کوبھی بے نقاب کیاجارہاہے،اس خصوصی مہم کوہرسطح پر چلائیں گے اوربجلی اورگیس چوریکوختم کریں گے۔
Load Next Story