رحیم یار خان میں بیٹے نے ماں کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کردیا
بیٹا انس کالج سے پڑھ کر آنے کے بعد گھر پہنچ کر ماں کو بھی پڑھا دیتا تھا
SAN FRANCISCO:
رحیم یار خان میں ہونہار بیٹے نے اپنی والدہ کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرکے مثال قائم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں ہونہار بیٹا استاد اور ماں اس کی شاگرد بن گئی، انس نے اپنی والدہ اسماء کرن کو پڑھا کر نفسیات میں ماسٹرز کروا دیا۔
میٹرک کرنے کے بعد خاتون اسماء کی شادی ہوگئی اور وہ گھریلو ذمہ داریوں میں الجھ گئیں لیکن اس دوران اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکا شوق کم نہ ہوا، بڑا بیٹا انس انٹرمیڈیٹ میں آیا تو ماں نے بیٹے سے اپنے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کا اظہار کیا جس پرانس کالج سے پڑھ کر آنے کے بعد گھر پر ہی اپنی والدہ کو بھی پڑھانے لگا۔
اسماء کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے بس کچھ کرنے کے لیے پکا ارادہ ہونا چاہیے۔ اسماء نے پی ایچ ڈی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ایچ ڈی بھی کرنا چاہتی ہوں جس کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتی ہوں۔