بھارت کا جنگی جنون ایٹمی صلاحیت رکھنے والے میزائل ’’پرتھوی 2‘‘ کا ایک اور کامیاب تجربہ
میزائل پرتھوی ٹو 550 سے ایک ہزار کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی حکام
بھارت نے ایک بار پھر جنگی جنون کا ثبوت دیتے ہوئے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے میزائل ''پرتھوی 2'' کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں چندی پور کے مقام پر پرتھوی 2 میزائل کا تجربہ کیا گیا، بھارتی حکام کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل پرتھوی ٹو 550 سے ایک ہزار کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 500 کلو میٹر تک آسانی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی ریگولر ٹریننگ کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ 12 اگست 2013 کو بھی بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔