کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 22 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز. فوٹو: فائل

رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہو گئے۔


کراچی میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں رات گئے پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کچھ عرصہ قبل شاہ فیصل پل پر پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، گلشن اقبال بلاک فائیو میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا، جبکہ منگھوپیر تھانے کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرداؤد نامی شخص کو قتل کردیا گیا، سائٹ اور کلشن معمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story