لاہور قتل کے الزام میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی گرفتاری کا حکم

سہیل بٹ پرباٹا پور کے رہائشی کے قتل کا الزام ہے جسکی وضاحت کیلئے عدالت نے انہیں کئی بارطلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے

سہیل شوکت بٹ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 130 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

سیشن عدالت نے قتل کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سہیل بٹ پر باٹا پور کے رہائشی کے قتل کا الزام ہے جس پر لاہور کی سیشن عدالت نے انہیں وضاحت کے لئے کئی بار طلب کیا تاہم بار بار طلب کئے جانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔

واضح رہے کہ سہیل شوکت بٹ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 130 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
Load Next Story