وشاکھا پٹنم چھکوں کی برسات میں کئی ریکارڈز بہہ گئے
بھارت اور جنوبی افریقہ ٹاکرے میں 37 سکسز، شمی نے 23 برس بعد کارنامہ انجام دیدیا
وشاکھا پٹنم ٹیسٹ میں چھکوں کی برسات میں کئی ریکارڈ بہہ گئے جب کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ میں سب سے زیادہ 37 سکسرز جڑے گئے۔
وشاکھا پٹنم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 37 چھکے جڑے گئے جوکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ سکسرز کا ریکارڈ ہے، اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 2014-15 کے میچ میں 35 چھکے لگے تھے۔
اسی طرح بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 27 چھکے لگائے گئے، یہ تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھی نیوزی لینڈ کے قبضے میں تھا، کیوی ٹیم نے پاکستان کیخلاف 2014 میں ٹیسٹ میچ میں 22 چھکے جڑے تھے، اس معاملے میں بھارت کا پرانا ریکارڈ ممبئی میں سری لنکا کیخلاف مجموعی طور پر 15 چھکے لگانے کا تھا، 525 رنز بھارتی اوپنرز نے اس ٹیسٹ میں بناکر نیشنل ریکارڈ قائم کیا۔
روہت نے مجموعی طور پر 303 جبکہ ان کے ساتھی افتتاحی کھلاڑی نے میانک اگروال نے 222 رنز اپنے نام جوڑے، اس سے قبل بھارتی اوپنرز کی عمدہ پرفارمنس 414 رنز تھا، یہ ریکارڈ سنیل گاوسکر (278) اور چیتن چوہان (136) رنز نے قائم کیا تھا، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف 2003 کے ایجبسٹن ٹیسٹ میں 550 رنز بنائے، 1990 کے لارڈز ٹیسٹ میں انگلش اوپنرز نے 536 رنز بٹور رکھے ہیں۔
روہت نے وشاکھا پٹنم ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بناکر بھی سنیل گاوسکر کا ملکی ریکارڈ برابر کرلیا، جنھوں نے 1970 کی دہائی میں تین بار یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے، مجموعی طور پر روہت کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے چھٹے بھارتی بیٹسمین بنے۔
روہت سے قبل آخری بار یہ کارنامہ اجنکیا راہنے نے 2015 میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں انجام دیا تھا، روہت بطور اوپنر اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بنے، اس سے قبل سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2009 ٹیسٹ میں 92 اور123 ناٹ آؤٹ بنائے تھے، روہت اس مقابلے کی دونوں اننگز میں اسٹمپڈ ہونے والے پہلے بھارتی بیٹسمین بنے، مجموعی طور پر یہ عالمی کرکٹ میں یہ 22واں موقع ہے، حیران کن طور پر روہت اس میچ سے قبل اپنے پورے فرسٹ کلاس کیریئر میں کبھی اسٹمپڈ نہیں ہوئے۔
اسی طرح محمد شمی 23 برس کے بعد بھارت میں چوتھی اننگز میں 5 وکٹیں اڑانے والے پہلے پیسر بن گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں شمی نے 35 رنز دے کر 5 شکار کیے، اس سے قبل بھارت میں چوتھی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ 1996میں لانس کلوسنر نے انجام دیا تھا۔