بچن فیملی نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا
امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک اور بہو ایشوریہ رائے بچن نے رواں مالی سال کل 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا
ISLAMABAD:
بچن خاندان رواں مالی سال کے اختتام تک 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کرکے بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے خاندان میں سے ایک خاندان بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں بچن خاندان کے سربراہ امیتابھ بچن کو 25 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے پر انفرادی طور پر سب سے زیادہ ٹیکس اد اکرنے والا قرار دیا گیا جس کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ رواں مالی سال کے اختتام تک امیتابھ بچن کل 37 کروڑ روپے بطور ٹیکس ادا کریں گے تاہم اب بھارت کے شعبہ ٹیکس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن نے رواں مالی سال کل 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا جس کے بعد انہیں رواں سال سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سے ایک خاندان قراردیا گیا ہے۔