سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ مسترد کردیا

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ مسترد کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے حوالے سے الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔

سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سابق اسپیکر کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میرا موکل قاسم سوری پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا، میرے موکل کے 25973 ووٹ اور رنراپ نے 20089 ووٹ لئے، نادرا نے غیرمعیاری سیاہی پر 52 ہزارووٹ مسترد کردیئے، غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟ میرے موکل نے 25 ہزار ووٹ لیے۔

عدالت نے قاسم سوری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک حلقے میں ضمنی انتخابات نہ کرائے جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عدالت نے کہا سپریم کورٹ نے کیس میں حکم امتناعی دیا ہے، اپیل کا فیصلہ ہونے تک قاسم سوری ایم این اے رہیں گے، قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر رہیں گے، بلوچستان کیلئے فخرکی بات ہے ان کا نمائندہ ڈپٹی اسپیکر ہے۔

واضح رہے الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے حلقہ این اے 265 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story