کالعدم تحریک طالبان کے 18 دہشت گرد پنجاب میں داخل وزارت داخلہ کا مراسلہ

وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک طالبان کی کارروائیوں سے متعلق ...

وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک طالبان کی کارروائیوں سے متعلق پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا۔ اسٹاک فوٹو

کالعدم تحریک طالبان کےاٹھارہ دہشت گرد پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں اور وہ بڑے شہروں میں کارروائیاں کر سکتے ہے، وزارت داخلہ کا پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد اعلیٰ عہدوں پر فائز سول اور فوجی افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے پنجاب حکومت ان کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔


وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق ان دہشت گردوں کے پاس خود کش جیکٹیں بھی ہیں اور یہ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، سیاسی اور مذہبی اجتماعات میں کارروائی کر سکتے ہیں۔

مراسلے میں درج ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ زیادہ ہے۔ کامرہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں بھی ان میں سے دو دہشت گرد شامل تھے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک دوسرے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو دہشت گرد گروپ "ولی الرحمن" اور "حکیم اللہ" کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور وہ مل کر پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔
Load Next Story