بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک کے بیٹے کا والدین اور اہلخانہ کو قتل کرنے کا اعتراف

ملزم حیدر نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین اس شادی کے خلاف تھے

ملزم حیدر نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین اس شادی کے خلاف تھے۔ فوٹو: فائل

بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک کے بیٹے کیپٹن حیدر نے والدین اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔


ملزم حیدر نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین اس شادی کے خلاف تھے، واردات والے دن اس نے والدین کو شادی کے لئے منانا چاہا لیکن اس کے والد راضی نہ ہوئے اور دونوں کے درمیان بحث ہو گئی جس کے بعد اس نے والدین اور دونوں بہنوں کو نشے کی گولیاں کھلائیں اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک اپنی اہلیہ اور 2 بیٹیوں سمیت راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے تھے، ملزم نے تمام گھر والوں کو سر میں 3، 3 گولیاں ماری تھیں۔

Recommended Stories

Load Next Story