بلوچستان جیل میں غیر ملکی خواتین قیدیوں نے خاتون پولیس وارڈن کو قتل کردیا
3 روسی خواتین قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل کو دورانِ ڈیوٹی تشدد کا نشانہ بنایا
بلوچستان کے علاقے حب کی سنٹرل جیل گڈانی میں خاتون پولیس وارڈن کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سینٹرل جیل گڈانی میں 3 روسی خواتین قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل کو دورانِ ڈیوٹی تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر وزنی لوہے سے مہلک ضرب لگائی۔ قیدیوں نے تشدد کے بعد خاتون پولیس اہلکار کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔ 23 سالہ لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ گڈانی کی رہائشی تھی۔
ایس ایچ او گڈانی کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ روسی خواتین کے خلاف درج کیا جائے گا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔