ایک ماہ میں 4364 ملزمان گرفتار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 3206 چھاپہ مارے گئے، 200 پولیس مقابلے ہوئے۔

منشیات کے ایکٹ کے703 اسلحہ ایکٹ کے789دیگر جرائم میں ملوث 790 ملزمان گرفتار۔ فوٹو:فائل

کراچی پولیس اور سی آئی ڈی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 3206 چھاپہ مار کارروائیوں اور212 پولیس مقابلوں میں مفرور واشتہاریوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث4364 ملزمان کو گرفتار کر کے 1160کی تعداد میں مختلف اقسام کے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کر کیا۔

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کو 5 ستمبر تا 4 اکتوبرتک کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی سیکیورٹی اقدامات ، موثر حکمت عملی اور لائحہ عمل کے تحت کراچی پولیس نے2966 چھاپہ مار کارروائیوں 200 پولیس مقابلوں میں1454مفرور 133اشتہاری ،26 بھتہ خوروں،47 دہشت گردوں ،27 اغوا کاروں ،269 ڈاکوؤں کے علاوہ قتل کے کیس کے51 ،




منشیات کے ایکٹ کے703 اسلحہ ایکٹ کے789دیگر جرائم میں ملوث 790 ملزمان سمیت مجموعی طور پر4289 ملزمان کو گرفتار کر کے2 ایل ایم جیز،13کلاشنکوف ،976 پستول ، ریوالور ، ماؤزر ،26 رائفلیں ،48 ہینڈ گرنیڈ اور بم ، 34 شاٹ گنز اورمنشیات برآمد کی گئی۔
Load Next Story