رنچھوڑلائن سنارکی دکان سے85لاکھ روپے کے زیورات کی چوری

صبح دکان کھولنے کیلیے پہنچا تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی زیورات غائب تھے،دکان مالک قاسم

رنچھوڑلائن میں سنارکی دکان کا شوکیس زیورات سے خالی ہے جبکہ سامان بکھرا پڑاہے (فوٹو ایکسپریس)

رنچھوڑ لائن صرافہ بازار میں ملزمان نقب زنی کرکے سنار کی دکان سے 85لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق عید گاہ تھانے کی حدود رنچھوڑ لائن جناح اسٹریٹ پر واقع صرافہ مارکیٹ میں زیر تعمیر عمارت کے قریب ملزمان نقب زنی کرتے ہوئے رائلز جیولری کی دکان سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ،واقعے کی اطلاع اس وقت ہوئی جب دکان کے مالک قاسم ولد عبدالرزاق دکان کھولنے کے لیے پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 85 لاکھ روپے کے مالیت کے طلائی زیورات غائب تھے۔




اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فنگرپرنٹ سمیت تمام واقعاتی شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کرد ی، ایس ایچ او عید گاہ ملک سلیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے دکان میں ہونے والی نقب زنی کی واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، امید ہے پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی ، انھوں نے بتایا کہ صرافہ مارکیٹ انتظامیہ نے حال میں ایک نیا چوکیدار رکھا تھا اور واردات کے وقت وہ وہاں موجود نہیں تھا ، پولیس شک کی بنیاد پر اس سے بھی تفتیش کر رہی ہے ۔
Load Next Story