پی آئی اے کے طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ
کریش لینڈنگ کے دوران عملے اور جہازمیں سوارکچھ مسافرمعمولی زخمی...
PASRUR:
لاہور جانے والے پی آئی اے کے طیارے کی علامہ اقبال انٹر نیشل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ، جہاز کے عملے سمیت متعدد مسافرمعمولی زخمی بھی ہوئے۔
ایکسپریس نیوزکے نمائندے طالب فریدی کے مطابق ایئرپورٹ پر اترنے کے دوران فنی خرابی کے باعث طیارے کوکریش لینڈنگ کرنا پڑی، کریش لینڈنگ کے دوران عملے اور جہازمیں سوارکچھ مسافرمعمولی زخمی بھی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہازکا ایک بڑا حصہ حادثے سے بچ گیا تاہم طیارے کے اگلے حصے کو کچھ نقصان پہنچا، طیارے میں 150مسافرسوارتھے۔
طیارے کی کرپش لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر دیگر طیاروں کی آمدو رفت بند ہوگئی۔ جہاز میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ لینڈنگ کے وقت کپتان نشے کی حالت میں تھا۔
پی آئی اے کی جانب سے کوئی بھی آفیسر جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سول ایوی ایشن کے عملے نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔