مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ بدھ کو سماعت کریں گے

مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعلان کردہ آزادی مارچ کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، چیئرمین پیمرا، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم اور مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لیے جگہ مختص کر رکھی ہے۔ عوامی مقامات اور سڑكوں پر احتجاج آئين و قانون کی خلاف ورزی ہے، اس ليے جمعيت علمائے اسلام (ف) كو آزادی مارچ اور دھرنا دينے سے روكا جائے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ بدھ کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ بدھ کو سماعت کریں گے

 
Load Next Story